SBS Urdu-logo

SBS Urdu

SBS (Australia)

Independent news and stories from SBS Audio, connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians. - آزادانہ خبریں اور کہانیاں جو آپ کو آسٹریلین طرزِ زندگی اور آسٹریلین اردو کمیونیوٹی سے جوڑتی ہیں ۔

Location:

Sydney, Australia

Description:

Independent news and stories from SBS Audio, connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians. - آزادانہ خبریں اور کہانیاں جو آپ کو آسٹریلین طرزِ زندگی اور آسٹریلین اردو کمیونیوٹی سے جوڑتی ہیں ۔

Language:

Multilingual

Contact:

SBS Radio Sydney Locked Bag 028 Crows Nest NSW 1585 Australia


Episodes

Cheques bouncing out of play, replaced by technology - چیک بکُ سے ٹچ لیس (Touchless) ادائیگی کا سفر: ڈیجیٹل بنکنگ چیک باؤنسنگ کا خاتمہ کر رہی ہے

6/8/2023
The Australian Banking Association says the digital revolution is increasingly modernising the way people 'pay' - with 98.9 per cent of banking now taking place via apps or online. The use of mobile wallets is also rapidly increasing - as more traditional payment methods, such as cash and cheques, lose traction - creating scope for government intervention to ensure Australia's financial systems remain fit for purpose. - آسٹریلین بنکنگ کونسل کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل انقلاب تیزی سے لوگوں کی 'ادائیگی' کے طریقے کو جدید بنا رہا ہے - اب 98.9 فیصد صارفین بینکنگ ایپس یا آن لائن موبائل والیٹ کا استعمال کر رہے ہیں - پیسوں کی نقد ادائیگی کے پرانے روایتی طریقے کا استعمال کم سے کم ہوتا جارہا ہے۔ نقد کرنسی کی کم گردش حکومت کے لیے یہ گنجائش پیدا کر رہی ہے کہ وہ آسٹریلیا کے مالیاتی نظام کو بہتر کرنے کے اقدامات کرے۔

Duration:00:04:25

اردو خبریں 08 جون 2023: وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ مہنگائی کے جاری اثرات کے باوجود پرامید ہیں

6/8/2023
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ مہنگائی کے جاری اثرات کے باوجود پرامید ہیں، نازی علامتوں پر ایک قومی پابندی کا فیصلہ اور ورلڈ ٹیسٹ چیمئین شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری۔

Duration:00:03:26

تارکین وطن ملازمین کا استحصال کرنے والے کاروباروں کے لئے سخت سزائیں

6/8/2023
وفاقی حکومت تارکین وطن ورکرز کے استحصال کو روکنے کے لیے نئے قوانین متعارف کرا رہی ہے۔ ان میں جرمانے میں اضافہ اورکاروباروں کے مالکوں پر پابندی شامل ہے جنہوں نے تارکین وطن کا استحصال کرتے ہوئے عارضی ویزے پر لوگوں کو بھرتی کیا ہے۔

Duration:00:04:47

مختصر خبریں: 7 جون 2023

6/7/2023
’سنٹرل بنک کے پاس شرح سود میں اضافہ بڑھتی مہگائی سے نمٹنے کا واحد حل ہے‘ : گورنر ریزیو بنک ، نئی تحقیق کے مطابق تارکینِ وطن اور مہاجرین کو ملازمت کے کم مواقع ملتے ہیں،پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی اچانک رہائی

Duration:00:04:11

الیکشن اس وقت ہوں گے جب ہم چاہیں گے: آصف زرداری

6/7/2023
سابق صدر آصف علی زرداری نے دعوی کیا ہے کہ وہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو 100 ارب ڈالرز تک پہنچائیں گے، آصف علی زرداری نے کہا کہ 2 ماہ میں الیکشنز نہیں کرواسکتے، الیکشن تب ہی ہونگے جب وہ چاہیں گے، شاہ محمود قریشی کی اچانک رہائی کے بعد یہ سوال پوچھا جا رہا ہے کہ کیا آنے والے دنوں میں بڑی ذمہ داری ملنے والی ہے۔

Duration:00:04:11

How do you make parenting arrangements after separation? - علیحدگی کے بعد بچوں کی ذمہ داریاں کیسے بانٹیں ؟

6/6/2023
Under the Family Law Act the welfare rights of the child guide all parenting negotiations following separation or divorce. A child under 18 cannot legally decide where to live, therefore there are resources available to help parents agree on care arrangements that are safe, practical and child-focused. - فیملی لاء ایکٹ کے تحت بچے کے فلاحی حقوق کے لئے ، علیحدگی یا طلاق کے بعد، مذاکرات کے دوران والدین رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں ۔ 18 سال سے کم عمر کا بچہ قانونی طور پر یہ فیصلہ نہیں کر سکتا کہ اسے والدین میں سے کس کے پاس رہنا ہے، اس لیے والدین کے لئے بچے کی دیکھ بھال کے انتظامات پر اتفاق کرنے میں مدد کے لیے وسائل دستیاب ہیں جو محفوظ، عملی اور بچوں کی فلاح و بہبود پر مرکوز ہیں۔

Duration:00:10:09

وائس ریفرنڈم : تارک وطن کمیونٹیز کی کیا رائے ہے؟

6/5/2023
متعدد تارک وطن اور ثقافتی کمیونٹی تنظیمیں وائس ریفرنڈم کے لیے یس ووٹ کی حمایت کر رہی ہیں۔ انہوں نے ایک قرارداد جاری کی ہے جس میں تمام آسٹریلوی باشندوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ریفرنڈم کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کریں۔ تفصیلات کے لئے سنئے یہ پوڈ کاسٹ

Duration:00:09:21

What is the Government's Home Guarantee Scheme? - حکومت کی ہوم گارنٹی اسکیم کیا ہے؟

6/5/2023
Do you know the difference between the federal government's "Home Guarantee Scheme" and other government grants, what facilities the federal government and the Victorian state government provide when buying a new home. Listen to this podcast. - کیا آپ کے علم میں ہے کہ وفاقی حکومت کی "ہوم گارنٹی اسکیم" اور دیگر حکومتی گرانٹس میں فرق موجود ہے ،نیا گھر خریدتے ہوئے وفاقی حکوت اور وکٹورین ریاستی حکومت کیا سہولت فراہم کرتی ہے سنئے اس پوڈ کاسٹ میں ۔

Duration:00:10:26

اردو خبریں 05 جون 2023 : تارک وطن کمیونٹیز کو استحصال سے بچانے کے لئے حکومت نئے قوانین متعارف کروائے گی

6/4/2023
تارک وطن کمیونٹیز کو استحصال سے بچانے کے لئے حکومت نئے قوانین اور فنڈنگ متعارف کروائے گی جنگی جرائم پر تحقیق کے لئے طالبان حکموت نے آسٹریلین حکام کو مدعو کر لیا ۔ مزید تفصیلات سنئے اردو خبروں میں ۔

Duration:00:04:13

ایشیا کپ کرکٹ مقابلوں کے مقام پر اتفاق نہیں ہو سکا، پاکستان کو ہرا کر بھارت جونیئر ہاکی ایشیاء کپ کا فاتح

6/3/2023
جونیئر ہاکی ایشیاء کپ کے فائنل میں بھارت کی پاکستان کو شکست, آئی سی سی کے دو بڑوں کی لاہور میں بیٹھک, ایشیا کپ کا معاملہ طوالت کا شکار, سنئے تفصیل اس پوڈ کاسٹ میں۔

Duration:00:07:50

ملازمین اور یونینز کا فیئر ورک کے اجرت کے فیصلے پر خوشی کا اظہار، کاروباری ادارے ناخوش

6/3/2023
فیئر ورک کمیشن نے ملک کی کم از کم اجرت کے بارے میں فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 2.7 ملین آسٹریلین ورکرز کی اجرت میں 5.75 فیصد اضافہ کیا جائے گا ، جبکہ سب سے کم سالانہ تنخواہ والے ملازمین میں سے تقریبا 200،000 کو یکم جولائی سے 8.6 فیصد اضافہ ملے گا۔

Duration:00:07:06

بلا معاوضہ انٹرن شپس اہم صنعتوں کے طلبا پر اضافی دباو کا باعث ہیں

6/1/2023
طلباٗ اور ان کی وکالت کرنے والے بہت سے گروہوں کا مطالبہ ہے کہ طلباٗ کی تعلیم کا حصہ سمجھی جانے والی پیشہ وارانہ انٹرن شپس کے لئے باقاعدہ تنخواہ فراہم کی جائے تاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی طلبا کو کم سے کم متاثر کرے

Duration:00:08:22

پاکستان پولیس میں ’ہیلتھ بیسڈ لیڈرشپ‘ کتنی ضروری ہے

5/30/2023
سید موسیٰ کاظم جامعہ میکویری میں ڈاکٹریٹ کے طالب علم ہیں اور پاکستان پولیس میں صحت پر مبنی لیڈرشپ پر تحقیق کر رہے ہیں۔ سنیے پاکستان پولیس میں کن چیزوں پر وہ آسٹریلیا میں تحقیق کر رہے ہیں اس پوڈکاسٹ میں۔

Duration:00:10:02

Understanding the Australian school sectors - آسٹریلین اسکول کے نظام کو سمجھیں

5/30/2023
Australians are fortunate to have choice when it comes to finding a schooling system that suits our children and our circumstances. This is particularly true of metropolitan areas. With excellent educational opportunities across three sectors, choosing the right school can be a difficult decision for parents to make. - آسٹریلینز اس حوالے سے خوش قسمت ہیں کہ جب ہمارے بچوں اور ہمارے حالات کے مطابق تعلیمی نظام تلاش کرنے کی بات آتی ہے تو ہمارے پاس انتخاب کے لئے تین شعبوں میں بہترین نظام تعلم موجود ہے ۔ یہ بات خاص طور پر میٹروپولیٹن علاقوں میں سچ ہے۔ اس کے باوجود صحیح اسکول کا انتخاب والدین کے لیے ایک مشکل فیصلہ ہو سکتا ہے

Duration:00:09:01

اردو خبریں 30 مئی 2023: دفاعی حکام نے متنازعہ فرم PWC کے ساتھ 223 ملین ڈالر کے دفاعی معاہدوں کا انکشاف کیا ہے

5/30/2023
مغربی آسٹریلیا کی وزیر صحت امبر جیڈ سینڈرسن ریاستی پریمئیر کا عہدہ سنبھالنے کے لیے سب سے آگے، دفاعی حکام نے متنازعہ فرم PWC کے ساتھ 223 ملین ڈالر کے دفاعی معاہدوں کا انکشاف کیا ہے اور باسکٹ بال میں، میامی ہیٹ نے بوسٹن سیلٹکس کو شکست دے کر N-B-A فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ مزید سنیے اردو خبریں۔

Duration:00:03:30

'Many nations, including Australia, are facing the challenge of balancing relations with the US and China' - پاکستان اور آسٹریلیا دونوں کو چین۔ امریکہ تعلقات میں توازن رکھنے کا چیلنج درپیش ہے: پروفیسر رابعہ اختر

5/30/2023
Dr Rabia Akhtar is the Director of the Centre for Security, Strategy and Policy Research at the University of Lahore in Pakistan. Dr Akhtar is a non-resident senior fellow at the Atlantic Council’s South Asia Center. On her visit to Australia, she shared her opinion with SBS Urdu about changing geopolitical situation. - ڈاکٹر رابعہ اختر، سینٹر فار سیکیورٹی، اسٹریٹجی اینڈ پالیسی ریسرچ کی ڈائریکٹر ہیں، اور پاکستان میں یونیورسٹی آف لاہور میں اسکول آف انٹیگریٹڈ سوشل سائنسز کی سربراہ بھی ہیں۔آسٹریلین فارن افئیرز کے تعاون سے آسٹریلیا کے دورے پر انہوں نے ایس بی ایس اردو سے عالمی امور، ایشیا پیسیفک میں چین اور امریکہ کی بڑھتی مخاصمت ، جوہری اثاثوں کی حفاظت اور پاکستان اور آسٹریلیا جیسے ممالک کی خارجہ پالیسی کو درپیش چیلینجز پر بات چیت کی ہے۔

Duration:00:10:57

اردو خبریں 29 مئی 2023 : حکومت کی توانائی پالیسی پر اپوزیشن کی تنقید

5/29/2023
اپوزیشن لیڈر نے الزام عائد کیا کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے ذریعے معاشی نقصان پہنچا رہی ہے۔ وکٹوریہ میں اتوار کی شب زلزلہ لیکن آفٹر شاکس کا امکان انتہائی کم ہے مزید تفصیل کے لءے سنءے اردو خبریں

Duration:00:04:01

بلیو ماؤنٹین کی تاریخی Zig Zag ریلوے سروس کی طویل انتظار کے بعد بحالی

5/28/2023
بھاپ کے انجن سے چلنے والی تاریخی زگ زیگ ریل بحالی کے بعد بلیو ماؤنٹین کی وادیوں میں ایک بار پھر رواں دواں ہے۔ سڈنی کے بلیو ماؤنٹینز میں زگ زیگ ریلوے پچھلے دس سالوں سے بند تھی، لیکن کئی سالوں کی مہم کے بعد تاریخی ریلوے سروس ایک بار پھر ٹریک پر لوٹ آئی ہے. سنٗے تفصیل اس پوڈ کاسٹ میں۔

Duration:00:05:06

آرسن اسکواڈ سڈنی میں 'دہائی میں ایک بار' لگنے والی آگ کی تحقیقات کر رہا ہے

5/27/2023
دو نوجوانوں نے سڈنی کے مرکزی علاقے کو لپیٹ میں لینے والی زبردست آگ کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ اب جب کہ آگ اب قابو میں ہے، خدشات ہیں کہ عمارت کی مزید دیواریں بغیر وارننگ کے گر سکتی ہیں۔

Duration:00:04:22

اردو خبریں 26 مئی 2023: سڈنی میں لگنے والی آگ کی تحقیقات جاری

5/26/2023
گذشتہ روز سڈنی سی بی ڈی میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں دو نوجوانوں نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا پرتھ اسکول فائرنگ کے الزام میں گرفتار 15 سالہ لڑکے کو ریمانڈ پر ڈیٹینشن سینٹر روانہ مزید تفصل کے لئے سنئے اردو خبریں

Duration:00:02:53