SBS Urdu-logo

SBS Urdu

SBS (Australia)

Independent news and stories from SBS Audio, connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians. - آزادانہ خبریں اور کہانیاں جو آپ کو آسٹریلین طرزِ زندگی اور آسٹریلین اردو کمیونیوٹی سے جوڑتی ہیں ۔

Location:

Sydney, Australia

Description:

Independent news and stories from SBS Audio, connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians. - آزادانہ خبریں اور کہانیاں جو آپ کو آسٹریلین طرزِ زندگی اور آسٹریلین اردو کمیونیوٹی سے جوڑتی ہیں ۔

Language:

Multilingual

Contact:

SBS Radio Sydney Locked Bag 028 Crows Nest NSW 1585 Australia


Episodes

ہفتہ رفتہ : 29 ستمبر 2023:تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں آسٹریلیا کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کی پوزیشنیں گر گئی ہیں۔

9/29/2023
تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں آسٹریلیا کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کی پوزیشنیں گر گئی ہیں۔رائل کمیشن کی جانب سے ڈس ایبی لیٹی رپورٹ طویل انتظار کے بعد بالآخر آج جمعہ کو اس کی عوامی ریلیز سے قبل گورنر جنرل کو سونپی جائے گی۔

Duration:00:06:50

بین لاقوامی سری لنکن کرکٹر جنسی زیادتی کے الزمات سے بری قرار

9/28/2023
سری لنکن بین الاقوامی کرکٹر دانوشکا گوناتھیلاکا پر بغیر رضامندی کے جنسی تعلقات کا الزام عائد کیا گیا تھا ۔ یاد رہے کہ ٹیسٹ بلے باز پر گزشتہ سال ٹیم کی ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کمپئین کے دوران ایک ڈیٹنگ ایپ پر ملنے والی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام لگایا گیا تھا۔ لیکن اب عدالت نے انہیں اس الزام سے بری کر دیا ہے

Duration:00:03:48

وکٹوریہ کو ایک نیا پریمیئر مل گیا

9/27/2023
ڈینیئل اینڈریوز کے عہدے سے اچانک مستعفی ہونے کے بعد وکٹوریہ میں قیادت کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔ جیسنتا ایلن نے ریاست کی دوسری خاتون پریمیئر بننے کے لئے اپنے ساتھیوں کی متفقہ حمایت حاصل کرلی ہے۔ مزید سنیے اس پوڈکاسٹ میں۔

Duration:00:03:54

کیا آسٹریلیا میں بھی غریبی اور امیری کے درمیان فصیل کھڑی ہو رہی ہے؟

9/27/2023
نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ آسٹریلیائی باشندے دولت کی عدم مساوات کا سامنا کر رہے ہیں جس کا نقصان کم آمدنی والے افراد کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ وکلاء عدم مساوات کو ختم کرنے اور توازن قائم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اور خیراتی ادارے خبردار کرتے ہیں کہ اگر فوری طور پر کچھ نہیں کیا گیا تو یہ بالآخر کم آمدنی والے گھرانوں کے بچوں کے مستقبل کو متاثر کرے گا۔ اس حوالے سے سنئے یہ آڈیو نیوز فیچر

Duration:00:07:38

بارہویں کے امتحانات کے قریب آتے ہی طالب علموں میں ذہنی تناؤ کے خدشات

9/27/2023
فائنل امتحانات میں صرف چند ہفتے باقی رہ گئے ہیں اور آسٹریلیا بھر میں ہائی اسکول کے طالب علموں پر تناؤ کے اثرات کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ تناؤ 12 ویں سال کے طالب علموں کی نیند اور تندرستی کو متاثر کر رہا ہے، اور یہ مسئلہ بدتر ہوتا جا رہا ہے۔ مزید سنیے اس پوڈکاسٹ میں۔

Duration:00:05:20

پاکستان رپورٹ: سابق وزیراعظم عمران خان اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل

9/27/2023
عمران خان کو سخت سیکورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر انہیں گرفتار کرنے کے یبان نے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو مشکل میں ڈال دیا اور الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے ابتدائی حلقہ بندیوں پر کام مکمل کرلیا ہے۔ مزید سنیے اس پوڈکاسٹ میں۔

Duration:00:09:51

مختلف شعبوں میں متنوع پس منظر رکھنے والی کمیونٹیز کی نمائندگی ضروری ہے۔ کیف الوریٰ اور عبیر فاطمہ

9/27/2023
کیف الوریٰ اور عبیر فاطمہ دو پاکستانی نژاد آسٹریلین بہنیں ہیں ، جنہوں نے دو مخلتف انداز میں وکٹورین پارلیمان میں تارکین وطن کمیونٹیز کی نمائندگی کی ہے ۔ کیف الوریٰ کا آرٹیکل وکٹورین پارلیمان کی ویب سائٹ کی زینت بنا جبکہ عبیر فاطمہ نے وکٹرین پارلیمان میں تقریر کرتے ہوئے تارکین وطن کمیونٹیز میں طالبعلموں کے مسائل کو اجاگر کیا ۔ دونون بہنوں کی گتگو سنئیے اس پوڈکاسٹ میں

Duration:00:12:12

How to sell your second-hand car in Australia - آسٹریلیا میں اپنی سیکنڈ ہینڈ کار کیسے بیچیں ؟

9/26/2023
Depending on where you live in Australia, selling a second-hand car differs. Regardless of your state or territory, the following checklist can help you navigate your vehicle selling experience successfully and stress-free. - سیکنڈ ہینڈ گاڑی بیچنے کے لئے طریقہ کار مختلف ہو سکتا ہے لیکن یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ آسٹریلیا میں کہاں رہتے ہیں ۔آپ کی ریاست یا علاقہ سے قطع نظر، درج ذیل چیک لسٹ آپ کے لئے گاڑی فروخت کرنے کے تجربے کو کامیابی سے اور تناؤ سے پاک کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔

Duration:00:08:49

نیوز فلیش:26 ستمبر 2023 : وکٹورین پرئیمیر اپنے عہدے سے مستعفیٰ

9/26/2023
ایک دہائی تک وکٹورین پریئمیر کا عہدہ سنبھالنے والے ڈینیئل اینڈریوز مستعفی، اے این زی بینک پر بھاری جرمانہ ۔ مزید تفصیل کے لئے سنئیے اردو خبریں

Duration:00:03:48

رواں سال موسم گرما میں جنگلات کی آگ کا خطرہ موجود ہے ۔ کیا آسٹریلیا تیار ہے؟

9/25/2023
محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی ہے کہ رواں سال آسٹریلیا کو ایک سخت موسم گرما کا سامنا ہو سکتا ہے,کینبرا میں نیشنل ڈیزاسٹر پریپریڈنس سمٹ کا اجلاس جاری ہے اس اجلاس میں توجہ مرکوز کی گئی ہے کہ گذشتہ جنگلات کی آگ کا تجربہ مد نظر رکھتے ہوئے آنے والے موسم میں تیاری کس طرح کی جائے

Duration:00:05:29

مصنفہ اور سماجی خدمت گزار، ڈاکٹر شاہدہ سردار

9/25/2023
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر شاہدہ سردار نے زندگی کا مقصد عوامی خدمت کو بنایا جبکہ اردوو ادب کی ہر صنف پر تحریر ان کا شوق ہے ، انوکھے موضوعات پر دلچسپ کتب لکھنے والی ڈاکٹر شاہدہ سردار کی گفتگو سنئے اس پوڈکاسٹ میں

Duration:00:08:08

نیوز فلیش : 25 ستمبر 2023: نیو ساوتھ ویلز میں بھی ویپنگ کے خلاف کریک ڈاون

9/25/2023
ڈارون میں پولیس نے وزیر اعلیٰ نتاشا فائیلس پر حملے کا الزام ایک خاتون پر عائد کیا ہے نیو ساؤتھ ویلز غیر قانونی ویپس کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن میں دیگر ریاستوں کی پیروی کرے گا۔ مزید تفصیل کے لئے سنئیے اردو خبریں

Duration:00:02:55

آسٹریلیا کووڈ-19 وبائی مرض سے نمٹنے کے اقدامات کی تحقیقات کرے گا

9/23/2023
وفاقی حکومت نے آسٹریلیا میں وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے لیے جانے والے اقدامات کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ لیکن حزب اختلاف نے اس اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جانچ میں لاک ڈاؤن اور سرحدوں کی بندش سے متعلق ریاستی فیصلوں جیسی اہم تفصیلات سامنے نہیں آئیں گی۔

Duration:00:06:11

سفارتی کشیدگی بڑھنے پر بھارت نے کینیڈین شہریوں کو ویزا جاری کرنا بند کر دیا

9/23/2023
کینیڈا کی سرزمین پر سکھ علیحدگی پسند ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر بڑھتے ہوئے تنازع کے درمیان ہندوستان نے کینیڈین شہریوں کو ویزا جاری کرنا بند کر دیا ہے۔ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نجر کی موت کے حالات کی تحقیقات میں تعاون کرے۔

Duration:00:06:17

سپورٹس راونڈ اپ: آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان

9/23/2023
بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، جاوید میاں داد کی ورلڈ کپ کے لیے پیشگوئی اور 19 ویں ایشین گیمز چین میں شروع ہوگئیں۔

Duration:00:09:06

ہفتہ رفتہ: 22 ستمبر 2023: ٹریژرجم چلمرز نے 22 بلین ڈالر کے ریکارڈ فائنل سرپلس کا اعلان کیا ہے

9/22/2023
ٹریژرجم چلمرز نے 22 بلین ڈالر کے ریکارڈ فائنل سرپلس کا اعلان کیا ہے ۔ کینیڈین سرزمین پر سکھ علیحدگی پسند ہردیپ سنگھ نجار کے قتل پر بڑھتے ہوئے تنازع کے درمیان ہندوستان نے کینیڈین شہریوں کو ویزے کا اجرا روک دیا ہے۔ مزید تفصیل کے لئے سنئے ہفتہ رفتہ

Duration:00:08:42

فرانس نے آئی فون 12 کو فرانسیسی مارکیٹ سے ہٹانے کا فیصلہ کیوں کیا اور کیا آسٹریلیا بھی ایسا کر سکتا ہے؟

9/21/2023
فرانس نے آئی فون 12 میں ذیادہ تابکاری کی رپورٹ کے بعد ایپل سے اس فون کو فرانسیسی مارکیٹ سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ تو کیا آسٹریلیا بھی ایسا کر سکتا ہے، جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔

Duration:00:05:39

سکھ کارکن کے قتل کے بعد سے کینیڈا بھارت تعلقات مسلسل کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں

9/21/2023
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے اس بیان نے کہ کینیڈا میں ایک سکھ کارکن کے قتل میں بھارتی حکومت ملوث ہوسکتی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو کشیدہ کر دیا ہے۔ پاکستان میں سکھوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا جبکہ بھارت نے کینیڈا میں رہنے والے شہریوں کو 'انتہائی احتیاط' برتنے کی تنبیہ کی ہے۔

Duration:00:06:37

'We're going to be facing unprecedented heat': Baking hot summer forecast as El Niño declared - ’ہمیں ریکارڈگرمی کا سامنا کرنا پڑے گا': ایل نینو کے اعلان کے ساتھ اس سال ریکارڈ گرم موسم کی پیشن گوئی

9/20/2023
Australia is facing a record Spring heat wave and health experts are saying it's important to prepare for the imminent hot summer. And the Bureau of Meteorology has declared Australia has now entered an El Niño climate pattern. - آسٹریلیا کو موسم بہار کی گرمی کی ریکارڈ لہر کا سامنا ہے اور ماہرین صحت کہہ رہے ہیں کہ آنے والی شدید گرمی کے لیے تیاری کرنا ضروری ہے۔اور بیورو آف میٹرولوجی نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا اب ال نینو آب و ہوا کے پیٹرن میں داخل ہو گیا ہے۔

Duration:00:06:01

اردو نیوز فلیش بدھ 20 ستمبر2023: عارضی رہائیش پر وکٹورین حکومت ٹیکس لا گو کرے گی

9/20/2023
وکٹورین حکومت کا رہائیشی بحران سے نمٹنے کے لئے اگلے دس سالوں میں ۸ لاکھ گھر تعمیر کرنے اور مختصر قیام کی رہائیش گاہوں پر لیوی لگانے کا اعلان، سڈنی کے جرائیم پیشہ گروہ کے سرغنہ کے مبینہ قتل کے الزام میں دو افراد کو گرفتار، کینیڈا میں ایک سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے الزام پر آسٹریلیا کا بھارت سے تشویش کا اظہار۔

Duration:00:03:49