SBS Urdu-logo

SBS Urdu

SBS (Australia)

Independent news and stories from SBS Audio, connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians. - آزادانہ خبریں اور کہانیاں جو آپ کو آسٹریلین طرزِ زندگی اور آسٹریلین اردو کمیونیوٹی سے جوڑتی ہیں ۔

Location:

Sydney, Australia

Description:

Independent news and stories from SBS Audio, connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians. - آزادانہ خبریں اور کہانیاں جو آپ کو آسٹریلین طرزِ زندگی اور آسٹریلین اردو کمیونیوٹی سے جوڑتی ہیں ۔

Language:

Multilingual

Contact:

SBS Radio Sydney Locked Bag 028 Crows Nest NSW 1585 Australia


Episodes

آسٹریلیا کووڈ-19 وبائی مرض سے نمٹنے کے اقدامات کی تحقیقات کرے گا

9/23/2023
وفاقی حکومت نے آسٹریلیا میں وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے لیے جانے والے اقدامات کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ لیکن حزب اختلاف نے اس اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جانچ میں لاک ڈاؤن اور سرحدوں کی بندش سے متعلق ریاستی فیصلوں جیسی اہم تفصیلات سامنے نہیں آئیں گی۔

Duration:00:06:11

سفارتی کشیدگی بڑھنے پر بھارت نے کینیڈین شہریوں کو ویزا جاری کرنا بند کر دیا

9/23/2023
کینیڈا کی سرزمین پر سکھ علیحدگی پسند ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر بڑھتے ہوئے تنازع کے درمیان ہندوستان نے کینیڈین شہریوں کو ویزا جاری کرنا بند کر دیا ہے۔ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نجر کی موت کے حالات کی تحقیقات میں تعاون کرے۔

Duration:00:06:17

سپورٹس راونڈ اپ: آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان

9/23/2023
بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، جاوید میاں داد کی ورلڈ کپ کے لیے پیشگوئی اور 19 ویں ایشین گیمز چین میں شروع ہوگئیں۔

Duration:00:09:06

ہفتہ رفتہ: 22 ستمبر 2023: ٹریژرجم چلمرز نے 22 بلین ڈالر کے ریکارڈ فائنل سرپلس کا اعلان کیا ہے

9/22/2023
ٹریژرجم چلمرز نے 22 بلین ڈالر کے ریکارڈ فائنل سرپلس کا اعلان کیا ہے ۔ کینیڈین سرزمین پر سکھ علیحدگی پسند ہردیپ سنگھ نجار کے قتل پر بڑھتے ہوئے تنازع کے درمیان ہندوستان نے کینیڈین شہریوں کو ویزے کا اجرا روک دیا ہے۔ مزید تفصیل کے لئے سنئے ہفتہ رفتہ

Duration:00:08:42

فرانس نے آئی فون 12 کو فرانسیسی مارکیٹ سے ہٹانے کا فیصلہ کیوں کیا اور کیا آسٹریلیا بھی ایسا کر سکتا ہے؟

9/21/2023
فرانس نے آئی فون 12 میں ذیادہ تابکاری کی رپورٹ کے بعد ایپل سے اس فون کو فرانسیسی مارکیٹ سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ تو کیا آسٹریلیا بھی ایسا کر سکتا ہے، جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔

Duration:00:05:39

سکھ کارکن کے قتل کے بعد سے کینیڈا بھارت تعلقات مسلسل کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں

9/21/2023
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے اس بیان نے کہ کینیڈا میں ایک سکھ کارکن کے قتل میں بھارتی حکومت ملوث ہوسکتی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو کشیدہ کر دیا ہے۔ پاکستان میں سکھوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا جبکہ بھارت نے کینیڈا میں رہنے والے شہریوں کو 'انتہائی احتیاط' برتنے کی تنبیہ کی ہے۔

Duration:00:06:37

'We're going to be facing unprecedented heat': Baking hot summer forecast as El Niño declared - ’ہمیں ریکارڈگرمی کا سامنا کرنا پڑے گا': ایل نینو کے اعلان کے ساتھ اس سال ریکارڈ گرم موسم کی پیشن گوئی

9/20/2023
Australia is facing a record Spring heat wave and health experts are saying it's important to prepare for the imminent hot summer. And the Bureau of Meteorology has declared Australia has now entered an El Niño climate pattern. - آسٹریلیا کو موسم بہار کی گرمی کی ریکارڈ لہر کا سامنا ہے اور ماہرین صحت کہہ رہے ہیں کہ آنے والی شدید گرمی کے لیے تیاری کرنا ضروری ہے۔اور بیورو آف میٹرولوجی نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا اب ال نینو آب و ہوا کے پیٹرن میں داخل ہو گیا ہے۔

Duration:00:06:01

اردو نیوز فلیش بدھ 20 ستمبر2023: عارضی رہائیش پر وکٹورین حکومت ٹیکس لا گو کرے گی

9/20/2023
وکٹورین حکومت کا رہائیشی بحران سے نمٹنے کے لئے اگلے دس سالوں میں ۸ لاکھ گھر تعمیر کرنے اور مختصر قیام کی رہائیش گاہوں پر لیوی لگانے کا اعلان، سڈنی کے جرائیم پیشہ گروہ کے سرغنہ کے مبینہ قتل کے الزام میں دو افراد کو گرفتار، کینیڈا میں ایک سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے الزام پر آسٹریلیا کا بھارت سے تشویش کا اظہار۔

Duration:00:03:49

جانیے وائس ریفرینڈم کے بارے میں پاکستانی آسٹریلینز کیا سوچتے ہیں

9/20/2023
ایس بی ایس اردو نے پاکستانی آسٹریلینز سے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ وہ ریفرینڈم کے حق یا مخالفت میں کیوں ووٹ کر رہے ہیں۔ مزید سنیے اس پوڈکاسٹ میں۔

Duration:00:06:25

Stay informed: Verify October 2023 referendum details with the Australian Electoral Commission - ریفرنڈم ووٹنگ: پریشان ہونے کے بجائے آسٹریلین الیکٹرول کمیشن کی فراہم کردہ مستند معلومات جانئے

9/19/2023
What will be on the ballot paper? Is early voting allowed at polling booths? Is voting in a referendum compulsory? Discover essential information from the Australian Electoral Commission's representative, Omair Azam. - کیا اکتوبر2023 کے ریفرنڈم میں بھی ووٹ ڈالنا لازمی ہے؟ کیا ریفرنڈم کی تاریخ سے پہلے پولنگ بُوتھ جا کر ووٹ ڈال سکتے ہیں؟ ریفرنڈم کا بیلٹ پیپر کتنا مختلف ہو گا؟ اسی طرح کے کئی اہم سوالات کے جوابات کے ساتھ ریفرنڈم پر مستند معلومات پر مبنی آسٹریلین الیکٹرول کمیشن کے ترجمان عمیر اعظم سے بات چیت سنئے۔

Duration:00:10:47

What is Capital Gains Tax and who needs to pay it? - کیپٹل گین ٹیکس کیا ہے اور یہ کون لوگ ادا کرتے ہیں؟

9/19/2023
Capital Gains Tax (CGT) is an important tax liability added to your taxable income for the financial year. It is not a separate tax. Read more to understand what it is and how the Australian Taxation Office (ATO) enforces it. - کیپٹل گینز ٹیکس ایک اہم ٹیکس ذمہ داری ہے جو مالی سال کے لیے آپ کی قابل ٹیکس آمدنی میں شامل ہے۔ یہ الگ ٹیکس نہیں ہے۔ اس ہفتے کے آسٹریلیا ایکسپلینڈ میں شامل ہے کہ سی جی ٹی کیا ہے اور آسٹریلین ٹیکسیشن آفس اسے کیسے نافذ کرتا ہے۔

Duration:00:09:54

The deadly heart condition you might not know you have - دل کےجان لیوا مرض کی ایسی قسم جس کا شاید آپ کو علم نہ ہو

9/18/2023
As many as 30 per cent of Australians are living with an undiagnosed heart condition known as atrial fibrillation, or a-fib, increasing their risk of a potentially fatal stroke or heart failure. - تیس فیصد آسٹریلین دل کے مرض کی ایسی قسم میں مبتلا ہیں جسے آٹریل فبریلیشن (atrial fibrillation) یا اے۔ فبِ (a-fib) کہا جا تا ہے اور اس سے اچانک دل کا دورہ پڑنے یا دل کی دھڑکن بند ہونے کا رسک بہت بڑھ جاتا ہے۔

Duration:00:05:57

اردو نیوز فلیش: 18 ستمبر 2023: وزیر ماحولیات پر مقدمہ دائر

9/18/2023
آسٹریلیا کے پرانے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کو لیے جوہری توانائی سے بدلنے میں نئی ماڈلنگ کے مطابق $387 بلین لاگت آئے گی وفاقی وزیر ماحولیات پر آسٹریلیا کی گریٹ برئیر ریف کی حفاظت میں ناکامی پر مقدمہ دائر آپٹس ڈیٹا کی چوری کے ایک سال بعد وفاقی حکومت سائبرسیکیوریٹی معیارات تیار کرنے پر غور کر رہی ہے مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں

Duration:00:03:34

نوجوانوں میں ڈیمنشیا جان لیوا ہو سکتا ہے

9/16/2023
آسٹریلیا میں، تقریباً 1.5 ملین لوگ ڈیمنشیا میں مبتلا کسی شخص کی دیکھ بھال کرتے ہیں – اور اس کا کوئی علاج نہیں ہے۔ ڈیمنشیا ہزاروں نوجوانوں کو بھی متاثر کرتا ہے، اور یہ صورتحال والدین کے لئے باعث تکلیف ہوتی ہے اس حوالے سے سنئے یہ نیوز فیچر

Duration:00:06:03

ہفتہ رفتہ: لیبا میں سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد گیارہ ہزار سے تجاوز

9/15/2023
ایران میں آسٹریلیا کے سفیر کو پابندیوں کے معاملے پر طلب کر لیا گیا ، لیبیا میں سیلاب سے ہلاک والوں کی تعداد گیارہ ہزار سے تجاوز کرگئی۔ اور ایشیا کپ میں پاکستان سری لنکا سے شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر مزید تفصیل کے لئے سنئے ہفتہ رفتہ

Duration:00:07:21

"I love both my Australian fans and the natural beauty of Australia": Artist Ali Zafar - مجھے اپنے آسٹریلین پرستاروں اور آسٹریلیا کی قدرتی خوبصورتی دونوں سے پیارہے: فنکارعلی ظفر

9/13/2023
Bollywood and Lollywood sensation Ali Zafar from Pakistan kicks off his Australian tour with a fan meet-up and Q&A session at SBS Sydney, delighting the audience with clips of his favourite songs and extending his heartfelt thanks to Australian fans and the awe-inspiring natural beauty of the country. - ایس بی ایس نے پاکستانی گلوکار و اداکارعلی ظفر کو آسٹریلیا کے دورے کے آغاز میں پرستاروں سے ملاقات اور سوال جواب سیشن میں مدعو کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے نہ صرف لکی ونرز کے دلچسپ سوالات کے جوابات دئے بلکہ پرستاروں کی فرمائیش پر اپنے کچھ پسندیدہ گیتوں سے انتخاب سنا کر داد بھی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ آسٹریلین پرستاروں اور آسٹریلیا کی قدرتی خوبصورتی دونوں کے مداح ہیں۔

Duration:00:49:47

پاکستان رپورٹ:انتخابات کی تاریخ پاکستان میں ہنوز وجہ تنازعہ

9/13/2023
پاکستان میں انتخابات کی تاریخ کو لیکر تنازعہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ تحریک انصاف صدر مملکت عارف علوی سے انتخابات کی تاریخ دینے کا مطالبہ کررہی ہے جبکہ دیگر جماعتوں کا کہنا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ صدر مملکت نے اس حوالے سے نگران وزیر قانون سے بھی ملاقات کی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی کسی بھی وقت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرسکتے ہیں۔

Duration:00:11:56

نیوز فلیش:13 ستمبر 2023:حکومت کی جانب سے تمباکو کی صنعت کے لئے نئی اصلاحات

9/12/2023
کووڈ 19 کے دوران ملازمین کی برطرفی پر کینٹاس کی اپیل مسترد، حکومت کی جانب سے تمباکو کی صنعت کے لئے نئی اصلاحات ، گرینز کا کہنا ہے کہ کرایہ داروں کے لیے ان کی لڑائی میں سستی نہیں آئے گی۔ مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں

Duration:00:05:32

اردو نیوز فلیش بدھ 12 ستمبر 2023: وائس کے لئے 'نو' مہم پر جھوٹ اور خوف کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کا الزام

9/12/2023
سینیٹر برجیٹ میکنزی کا کہنا ہے کہ وہ وزرا کے سامنے ایک تحریک پیش کریں گی جس میں وہ آسٹریلیا سے قطر ایئرویز کی اضافی پروازوں کو روکنے کے فیصلے کے حوالے سے شفافیت کے فقدان کی وضاحت پیش کریں گی۔ ینگلی کیئر آسٹریلیا کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کاسی چیمبرز کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں کم آمدنی والے افراد کو اس وقت 'غربت پریمیم' کی ادائیگی کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ مزید سنیے اس پوڈکاسٹ میں۔

Duration:00:02:17

How do you prepare for the Australian citizenship test? - آسٹریلین شہریت کے امتحان کی تیاری کیسے کریں؟

9/12/2023
Becoming an Australian citizen is an exciting and rewarding experience for many migrants. But to achieve citizenship, you must first pass the Australian citizenship test. It measures your knowledge of Australia's history, culture, values, and political system. - آسٹریلین شہری بننا بہت سے تارکین وطن کے لیے ایک خواب اور ان کی سالوں کی محنت کا پھل ہے۔ لیکن شہریت حاصل کرنے کے لیے، آپ کو پہلے آسٹریلین شہریت کا امتحان پاس کرنا ہوتا ہے۔ یہ آسٹریلیا کی تاریخ، ثقافت، اقدار اور سیاسی نظام کے بارے میں آپ کے علم کی پیمائش کرتا ہے۔

Duration:00:08:57