SBS Urdu-logo

SBS Urdu

SBS (Australia)

Independent news and stories from SBS Audio, connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians. - آزادانہ خبریں اور کہانیاں جو آپ کو آسٹریلین طرزِ زندگی اور آسٹریلین اردو کمیونیوٹی سے جوڑتی ہیں ۔

Location:

Sydney, Australia

Description:

Independent news and stories from SBS Audio, connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians. - آزادانہ خبریں اور کہانیاں جو آپ کو آسٹریلین طرزِ زندگی اور آسٹریلین اردو کمیونیوٹی سے جوڑتی ہیں ۔

Language:

Multilingual

Contact:

SBS Radio Sydney Locked Bag 028 Crows Nest NSW 1585 Australia


Episodes

اسپورٹس راونڈاپ:01 دسمبر2023:پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کینبرا پہنچ گئی

11/30/2023
پاکستان اور سعودی عرب کی فٹبال فیڈریشنز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ۔ پاکستان فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار اس نوعیت کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے ہیں ۔آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کینبرا پہنچ چکی ہے۔ کھیلوں کی دنیا میں مزید کیا صورتحال ہے سنئے اسپورٹس راونڈ اپ میں۔

Duration:00:08:10

کیا آپ سڈنی ہاربر برج کے افتتاح کی تلخ تاریخ جانتے ہیں؟

11/30/2023
اگر اس بار آپ سڈنی ہاربر برج پر سالِ نو کی آتش بازی کا لطف اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس پُل کی تاریخ سے واقفیت کے باعث شائید آپ اس تاریخی پُل کو کسی اور زاوئیے سے دیکھیں۔

Duration:00:01:06

ہفتہ رفتہ:01 دسمبر2023:غزہ میں جنگ بندی کی توسیع کے لئے مذاکرات،اقوام متحدہ کا خیر مقدم

11/30/2023
آسٹریلیا پر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کے لیے دباؤ ہے جبکہ موسمیاتی سربراہی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے.اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں موجودہ جنگ بندی میں توسیع کے لیے جاری مذاکرات کا خیرمقدم ،وفاقی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ امیگریشن حراست سے رہائی کے بعد لاپتہ شخص سے رابطہ ہو گیا ہے۔

Duration:00:08:03

کراچی میں دو روزہ ادب فیسٹیول کا انعقاد

11/29/2023
کراچی میں ہوا دو روزہ ادب فیسٹیول کا انعقاد ، جہاں علم ، فنون لطیفہ ، ادب ، معیشت، سیاست اور ثقافت سے متعلق سیر حاصل نشستیں ہوئیں۔ دو روزہ ادبی فیسٹیول کے دوران کئی کتابوں کی رونمائی کی گئی جبکہ تھیٹر پرفارمنس نے حاضرین کو خوب محضوظ کیا ، دیگر سیشنز میں پاکستان کی پاور ویمن، ہائر ایجوکیشن، اسکول ایجوکشن، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ذہنی صحت سمیت کئی دیگر اہم مضوعات زیر بحث لائے گئے، اس دوران طلبا و طالبات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے فیسٹیول میں شرکت کی۔

Duration:00:11:48

آسٹریلیا نفرت انگیز جرائم کے خلاف سخت قوانین نافذ کرنے کے لئے تیار

11/29/2023
وفاقی پارلیمان میں نئے قوانین منظور کیے جائیں گے جس کے تحت کسی بھی شخص کو عوامی مقامات پر نازی سلیوٹ کرنے سے روک دیا جائے گا اور ساتھ ہی کالعدم دہشت گرد گروپ کی نمائندگی کرنے والے جھنڈے کی عوامی نمائش پر بھی پابندی عائد کی جائے گی۔ مزید سنیے اس پوڈکاسٹ میں۔

Duration:00:04:23

اردو خبریں بدھ 29 نومبر: جنوبی اور شرقی ریاستوں میں طوفانی بارشیں، اکتوبر میں مہنگائی توقع سے کم رہی

11/29/2023
ملک میں مہنگائی میں کمی۔ حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت مزید یرغمالیوں کو رہا کر دیا. تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے گلین میکسویل کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت کو آخری گیند پر پانچ وکٹوں سے شکست دے دی.

Duration:00:04:10

نیوز فلیش28 نومبر2023: ہائی کورٹ نے غیر معینہ مدت تک حراست کے اپنے فیصلے کی وجوہات کی تفصیل جاری کردی

11/28/2023
سینیٹر پیٹ ڈوڈسن نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا اور کھیل میں، اے-ایف-ایل-ڈبلیو فائنل پہلے دن فروخت ہونے کے باوجود کسی بڑے مقام پر منتقل نہیں کیا جائے گا۔ مزید سنیے اس پوڈکاسٹ میں۔

Duration:00:01:42

Facing a shark while swimming? Here's what to do - تیراکی کے دوران شارک سے سامنا ہوجائے تو کیا کریں؟

11/28/2023
Australia has thousands of kilometres of spectacular coastline, and a trip to the beach for a swim is a much-celebrated part of the lifestyle – whether to cool off, keep fit, or to socialise. Being aware of beach safety is vital to minimise the risk of getting into trouble in the water. This includes understanding the threat that sharks pose to minimise the chance of encountering a shark and being aware of shark behaviour, so you know how to react to stay safe. - آسٹریلیا کے پاس ہزاروں کلومیٹر کا شاندار ساحل ہے، اور تیراکی کے لیے ساحل کا سفر طرز زندگی کا ایک بہت ہی دل کو خوش کرنے والا حصہ ہے مگر آسٹریلیا جیسے ملک میں جہاں شارک کے حملے سمندری زندگی کا حصہ ہیں وہاں تیراکی کے دوران خطرے کو سمجھنا اورشارک کے رویے سے باخبر رہنا بھی اہم ہے، جانئے کہ محفوظ رہنے کے لیے کیا کرنا ضروری ہے۔

Duration:00:09:56

ابتدائی بچپن کی تعلیم زندگی میں ایک اچھا آغاز ہے - لیکن ہم اس کی قیمت کیسے ادا کرتے ہیں؟

11/27/2023
جو بچے ابتدائی بچپن کی تعلیم اور دیکھ بھال میں شرکت کرتے ہیں وہ اسکول اور بعد کی زندگی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ یہ پیداواری کمیشن کی ایک مسودہ رپورٹ کے مطابق ہے، جس میں سفارش کی گئی ہے کہ پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کے لئے 30 گھنٹے تک بچوں کی دیکھ بھال دستیاب ہونی چاہئے۔ إزید سنیے اس پعڈکاسٹ میں۔

Duration:00:05:36

The barriers to employment faced by skilled migrants - تارکین وطن افراد روزگار کے حصول میں مشکلات کا شکار

11/27/2023
New research out of RMIT university shows highly-skilled migrants are often faced with barriers to employment that leave them doing low-skilled work while skill shortages continue throughout the economy. The study looked at the experiences of 50 Vietnamese skilled migrants who were often subject to discrimination throughout the recruitment process. - آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی کی نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ انتہائی ہنر مند تارکین وطن کو اکثر روزگار کی راہ میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے وہ کم ہنر مند کام یا اپنے پیشے سے مختلف کام کرتے رہتے ہیں جبکہ پوری معیشت میں مہارت کی کمی برقرار رہتی ہے۔

Duration:00:07:37

نیوز فلیش:27 نومبر 2023:حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا تیسرادن، مزید قیدی رہا

11/26/2023
آسٹریلیا سیکیورٹی ایجنسیز پر مزید سرمایہ کاری کرے گیا ،حکومت کی جانب سے گیس کی مقامی فراہمی کا معاہدہ دستخط پا گیا۔ مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں

Duration:00:03:25

ہفتہ رفتہ:24 نومبر 2023: حماس اور اسرائیل کے درمیان چار روزہ سیز فائر

11/23/2023
پرتھ میں گرمی کی لہر، جنگلات کی آگ سے دس گھر جل گئے ، مبینہ طور پر کشتی کے زریعے انڈونیشیا سے ویسٹرن آسٹریلیا آنے والے افراد سے متعلق تحقیقات جاری مزید تفصیل کے لئے سنئے ہفتہ رفتہ

Duration:00:06:10

کم لوگوں کو معلوم ہے کہ گھریلو تشدد کے شکار تارکینِ وطن کے لئے ہر سطح پر مدد موجود ہے

11/23/2023
’گھریلو تشدد کے شکار تارکینِ وطن کے لئے ہر سطح پر مدد موجود ہے مگر ذیادہ تر لوگوں کو اس بات کا علم نہیں کہ یہ مدد کون کر سکتا ہے‘ ، یہ کہنا ہے ارم حبیب کا جو ویمنز اینڈ گرلز ایمرجنسی سنٹر کی کیس منیجر ہیں جہاں تشدد کا شکار افراد کو ہنگامی بنیادوں پر رہائیش اور دیگر ضروریات کا انتظام کیا جاتا ہے۔

Duration:00:08:58

پسماندہ اور ترقی پزیر ممالک کے تارکینِ وطن کو سستی صحت خدمات کی ذیادہ ضرورت ہے

11/23/2023
ڈاکٹر سعدیہ حسین پبلک ہیلتھ یا صحتِ عامہ کے شعبے میں لکچرر ہیں۔ ان کی تحقیق بتاتی ہے کہ پسماندہ اور ترقی پزیر ممالک کے تارکینِ وطن کو صحت اور دیکھ بھال کے شعبے میں دیگر تارکینِ وطن کے مقابلے میں ذیادہ مدد کی ضرورت ہے۔

Duration:00:03:58

مہاجرین ، پناہ گزینوں اور تارکینِ وطن کے لئے وکٹوریہ میں رہائیش اورملازمت کے لئے کس طرح کی مدد موجود ہے؟

11/23/2023
مہاجرین ، پناہ گزینوں اور تارکینِ وطن کے لئے وکٹوریہ میں رہائیش اورملازمت کے لئے کس طرح کی مدد موجود ہے؟ خدمات فراہم کرنے والے ادارے کی حیا رحمان سے جانئے اس کی تفصیل۔

Duration:00:05:40

ایک برس میں ایک لاکھ ڈیجیٹل ملازمتوں کا ہدف - ​آسٹریلیا AI کی دوڑ میں پیچھے

11/23/2023
ہر گزرتے دن کی ساتھ ہماری نجی اور پیشہ ورانہ زندگی میں آرٹیفشل انٹیلیجنس یا مصنوعی ذہانت کے اثرات نمایاں اور اہم تر ہوتے جارہے ہیں۔ صحت کے شعبے میں تو AI نے بالخصوص انقلاب برپا کر رکھا ہے۔ اگر ایک طرف کمپیوٹرز کی دنیا کی یہ ٹیکنالوجی زندگیاں بچاسکتی ہے تو دوسری طرف AI انہیں برباد بھی کرسکتی ہے.

Duration:00:05:49

صحت عامہ کے شعبے میں ڈاکٹرز کی قلت، بلک بلنگ کی کمی اور سستی خدمات کا حصول تارکینِ وطن کے بڑے مسائیل ہیں

11/22/2023
ڈاکٹر حبیب بھورے والا نیپین ہسپتال کے ہیڈ آف پیڈیاٹرکس اور کلینکل ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ نئے جی پی ڈاکٹرز کی قلت، بلک بلنگ کی کمی اور خدمات کی فراہمی کے شعبوں میں ربط مائیگرنٹ کمیونیٹی کی صحت اور فلاح بہبود کے لئے اہم ہیں۔

Duration:00:05:23

تسمانیہ جیسے ریجنل علاقوں میں مائیگرنٹ کمیونٹی اور طلبا کے بڑے مسائیل بروقت صحت خدمات اورسستی رہائیش

11/22/2023
ایمن جعفری چئیر ملٹی کلچرل کونسل آف تسمانیہ ہیں اور وہ تسمانیہ میں نئے آنے والے تارکینِ وطن کے مسائیل میں صحت کی خدمات تک آسان رسائی اور رہائیش کے حل کی ضرورت پر زور دیتی ہیں۔

Duration:00:07:14

تارکینِ وطن کے لئے خدمات موجود مگر خودکشی یا اس کے رحجانات پر خاموشی کا کلچر سب سے بڑی رکاوٹ

11/22/2023
میلبیرن یونیورسٹی کی ریسرچر ڈاکٹر حمیرا ماہین کہتی ہیں کہ تارکینِ وطن خاندانوں میں خودکشی کے رحجان کو نظر انداز کرنے یا اس پر خاموشی اختیار کرنے کا کلچر عام ہے جو اکثر خطرناک صورتحال اختیار کرلیتا ہے۔

Duration:00:08:22

پاکستان رپورٹ: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں عمران خان کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دیدیا

11/21/2023
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آفیشل سیکرٹ کورٹ کے جج کی تعیناتی درست قرار دیدی۔ نیب ریفرنسز میں سزاوں کیخلاف سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت 27 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف شکایات کے جائزے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسی کے زیر صدارت ہوا۔ مزید سنیے اس پوڈکاسٹ میں۔

Duration:00:09:16